جموں کشمیر کی سرینگر لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے آج صبح آٹھ بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔گزشتہ نو اپریل کو بڑے پیمانے پر ہونے والے تشدد
کے درمیان محض سات فیصد ہی پولنگ ہوئی تھی۔ووٹنگ کے دوران ہونے والے تشدد میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 100 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔